نئی دہلی: (ویب ڈیسک) قدیم زمانے سے کپڑے ہاتھوں سے دھوئے جاتے رہے ہیں، تاہم زمانے کی ترقی کے ساتھ جب انسانی سہولت کیلئے مشینیں آئیں تو واشنگ مشین کے نام سے ایک ایجاد نے خواتین کی یہ مشکل آسان کر دی اور آج خواتین کی اکثریت اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کپڑے دھوتی ہے۔
بھارت سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون نے جوسر مشین میں کپڑے دھو کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہونے لگی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مکسر کے جگ میں پہلے پانی اور پھر سرف پاؤڈر ڈالتی ہے اور پھر اس میں کپڑے ڈال کر ڈھکن لگانے کے بعد مکسر چلا دیتی ہے۔
— Madhulika Dutta (@Madddy17dutta) October 27, 2025
اس حیرت انگیز ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ’’لڑکیوں کا دماغ گھٹنوں میں ہوتا ہے؟ یہ ویڈیو اس کو غلط ثابت کرتی ہے۔‘‘، دوسرا صارف طنز ومزاح کے انداز میں کہتا ہے کہ ’’دیدی نے بہت اچھا انتظام کیا، لیکن اب مکسچر چلے گا یا کپڑے۔‘‘

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
