کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم نے چوری شدہ موٹرسائیکل کا بھی چالان کر دیا۔
4 سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا، موٹرسائیکل مالک کے مطابق رجسٹریشن نمبر کے جی آئی 1312 کی موٹرسائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھی۔
موٹر سائیکل مالک نے بتایا کہ 27 اکتوبر کو ہونے والے ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ کیا گیا، موٹرسائیکل چوری ہونے کی ٹیپوسلطان تھانے میں انٹری بھی کروائی تھی
چوری ہونے والی موٹرسائیکل شہر میں ہی چلنے پر حکام کے لئے سوالیہ نشان پیدا ہو گیا۔



