ٹریفک چالان سے بچنے کیلئے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا

Published On 04 November,2025 08:58 am

بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارت میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلئے شہری نے ہیلمٹ کی جگہ ’فرائی پین‘ پہن لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کا دارالحکومت بنگلورو شہر ہمیشہ ٹریفک جام کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا رہتا ہے اس مرتبہ ٹریفک جام نہیں تھا بلکہ شہری نے چالان سے بچنے کیلئے جگاڑ لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوا کو ہیلمٹ کے بجائے فرائی پین پہنے دیکھا گیا۔

شہری نے ہیلمٹ کی جگہ فرائی پین کو اپنے سر پر ایسے متوازن کر رکھا ہے جیسے یہ ہیلمٹ ہی ہے، یہ منظر دیکھ ٹریفک پولیس بھی حیران رہ گئی، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے ایک فرائی پین آپ کو محفوظ نہیں کر سکتا۔

وائرل ویڈیو پر اب تک ہزاروں کی تعداد میں ویوز آچکے ہیں اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے حفاظت ناشتہ بعد میں کر لیں گے‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فرائی پین کو باندھ تو لیتے۔‘