مقبوضہ کشمیر: طلبہ و طالبات کی آزادی کے حق میں ریلیاں، قابض فوج کا تشدد

مقبوضہ کشمیر: طلبہ و طالبات کی آزادی کے حق میں ریلیاں، قابض فوج کا تشدد

پلوامہ/ہندواڑہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں طلبہ نے تحریک آزادی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ سری نگر، ہندواڑہ اور پلوامہ میں طلباء و طالبات سڑکوں پر نکل آئے۔ پلوامہ میں طالبات کی ریلی پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد طالبات ہسپتال پہنچ گئیں۔ ہندواڑہ میں بھی طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نہتے طلباء نے پتھروں سے قابض افواج کا مقابلہ کیا۔ پولیس کے وحشیانہ تشدد سے درجنوں طلباء زخمی ہو گئے۔ کشمیر مونیٹر کے مطابق طلباء نے کالج کے انتظامی بلاک کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔