روضہ امام حسینؓ پر لاکھوں افراد کی حاضری، دنیا بھر میں ماتمی جلوس

Published On 01 Oct 2017 09:39 PM 

عراق، ایران اور شام سمیت خلیجی ممالک میں بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، کربلا میں لاکھوں عزاداروں کی حاضری، بھارت اور امریکہ میں بھی جلوس نکالے گئے۔

کربلا/تہران/دمشق/نئی دہلی: (دنیا نیوز) عراق کے تاریخی شہر بصرہ میں یوم عاشور کے جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور شہید کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نواسۂ رسولﷺ کے روضے کی زیارت کے لئے دنیا بھر سے زائرین کربلا پہنچے۔ زائرین جلوس کی شکل میں روضہ مبارک پر حاضری دیتے رہے۔

بھارت کے متعدد شہروں میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔ ہزاروں افراد علم اور تعزیے اٹھا کر جلوس میں شریک ہوئے۔
نیویارک میں بھی عزاداروں نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔