طاقت استعمال کرنے کی عادی بھارتی فورسز عاشورہ کے جلوس سے خوفزدہ، مقبوضہ کشمیر میں غیراعلانیہ کرفیو، سینکڑوں افراد گرفتار، آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے کئی افراد زخمی، حریت رہنماء نظربند۔
سری نگر: (دنیا نیوز) یوم عاشور پر جلوس کیوں نکالا؟ خوفزدہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔ سری نگر میں جلوس روکنے کے لئے بھارتی فوج نے ظلم کی انتہاء کر دی۔ جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود کشمیریوں نے جلوس نکالا تو قابض فوج عزاداروں پر ٹوٹ پڑی۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے تو کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
جلوس کے شرکاء کو گاڑیوں میں بھر کر تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ درجنوں حریت رہنماء پہلے ہی نظر بند ہیں۔