پانچ کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر فیس بک مشکل کا شکار، امریکی اور یورپی قانون سازوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سربراہ مارک زکر برگ سے جواب طلب کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیک شدہ مواد کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ماسکو میں پناہ گزین امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار
ایڈورڈ سنوڈین نے فیس بک کو نگرانی کرنے والی کمپنی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ذاتی معلومات دوسری کمپنیوں کو بیچ کر پیسے کماتی ہے۔