ٹرمپ انتظامیہ پے در پے تنازعات کا شکار ہوتی جا رہی ہے، قومی سلامتی کے نامزد مشیر جان بولٹن عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی اسکینڈلز کی زد میں آ گئے۔ امریکی میڈیا نے جان بولٹن اور فیس بک کا ڈیٹا لیک کرنے والی فرم کیمبرج اینیلائیٹیکا کے درمیان تعلق ڈھونڈ لیا۔
امریکی اخبار کے مطابق بولٹن نے 2014 میں سروے کے لیے متنازعہ فرم سے 12 لاکھ ڈالر کے عوض فیس بک کا ڈیٹا حاصل کیا، صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے پر کیمبرج اینیلائٹیکا اور فیس بک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔