کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اسلام آباد کے علاقے ڈوورو پر دھاوابول دیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی۔
پلواما میں بھارتی فوج نے پر امن مظاہرین پر آنسوگیس کی شلینگ کی، مظاہرین بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔