بھارت کے سابق وزیر ریلوے کو 14 سال قید کی سزا

Last Updated On 24 March,2018 07:52 pm

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم بننے کے خواہشمند لالو پراساد یادیو کو کرپشن ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کو دو الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 14 سال قیدکی سزا سنا دی گئی۔

لالو پراساد پر 90 کی دہائی میں چارہ کے لیے مختص فنڈز میں خرد برد کا الزام تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پراساد پر 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ لالو پراساد کے ساتھ محکمہ خوراک کے 18 افسران کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں، جبکہ 12 افراد کو با عزت بری کردیا گیا ہے۔