چین کا امریکی درآمدارت پر 3 ارب ڈالرز ٹیکس عائد کرنیکا اعلان

Last Updated On 23 March,2018 10:03 pm

 چین اور امریکا کی تجارتی جنگ جاری ہے۔ بیجنگ نے بھی امریکی درآمدات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکا کی طرف سے چین سے درآمد شدہ اشیاء پر ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی درآمدات پر 3 ارب ڈالر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے چین درآمد کی جانے والی 128اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اگر امریکا سے کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوتا تو چین کی جانب سے اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا جائے گا۔ چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت امریکہ کے اس یک طرفہ اعلان پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔