فلوریڈا سکول شوٹنگ میں زخمی طلبہ نے اپنی زندگیوں کے لیے مارچ کا نعرہ لگایا تو پورا امریکہ ان کا ہم آواز بن گیا۔ اسلحے پر پاپندی کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیویارک، لاس اینجلس اور امریکہ کے دیگر شہروں میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے لاکھوں کا مجمع اکھٹا ہوگیا۔ ہالی وڈ ستاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی طلبہ کی تحریک میں بھرپور شرکت کی۔
An impressive crowd gathered today in DC for the #MarchForOurLives rally pic.twitter.com/hiPRYcb7OJ
— DigitalGlobe (@DigitalGlobe) March 24, 2018
نسل پرستی کے خلاف مہم چلانے والی تاریخ سازشخصیت مارٹن لوتھر کنگ کی پوتی نے تقریر کرکے اپنے دادا کی یاد تازہ کردی۔ امریکی نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہانگ کانگ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔