ماسکو :شاپنگ مال میں آتشزدگی ، مرنیوالوں کی تعداد 64 ہوگئی

Last Updated On 27 March,2018 03:50 pm

ماسکو (دنیا نیوز ) روس میں شاپنگ مال میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ ہوگئی، صدر ولادیمیر پوتن نے مرنے والوں کی یاد میں شاپنگ مال کے قریب پھول رکھے۔

روس کے شاپنگ مال میں خوفناک آگ نے چونسٹھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ مرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تباہ حال شاپنگ مال کے قریب پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر ولادیمیر پوتن نے بھی مال کا دورہ کیا اور پھول رکھے۔ ادھر آگ لگنے کے دوران شاپنگ مال میں بھگڈر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی ہے۔