تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے، روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی، ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں، روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔