دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے

Last Updated On 01 April,2018 09:45 pm

گرجا گھروں میں تقریبات کا آغاز دعائوں سے ہوا، اٹلی کے ویٹی کن سٹی میں دس ہزار لوگوں نے عبادت کی

لاہور (دنیا نیوز ) دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی میں دس ہزار لوگوں نے عبادت کی، پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں خاموشی توڑنے، خوف پر قابو پانے اور حضرت عیسیٰ کا پیغام مشن بڑھانے کا پیغام دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسٹر کی مبارکباد دی ہے، دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں۔ تقریبات کا آغاز رات گرجا گھروں میں عبادت سے ہوا۔ سب سے بڑا اجتماع اٹلی میں کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹی کن سٹی میں ہوا جہاں دس ہزار افراد نے عبادت کی۔

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں ظلم کے خلاف خاموشی توڑنے اور مہاجرین سے ہمدردی کا درس دیا۔ ادھر اٹلی کے صوبے سسلی کے قصبے اینا میں ایسٹر روائتی انداز میں منائی گئی۔ دو ہزار لوگوں نے روائتی لباس پہنا اور تاریخی واقعات کو دہرایا۔ دوسری جانب، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ایسٹر منانے فلوریڈا میں ہیں، قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔