قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر نوجوانوں کو شہید کیا ، ایک مقابلے میں 3 قابض بھارتی فوجی زخمی
سری نگر (دنیا نیوز ) بھارتی قابض فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران آٹھ نوجواں کو شہید کر دیا گیا۔ ایک مقابلے میں 3 قابض فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر آٹھ نوجوان شہید کر دیئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق،ضلع شوپیاں کے گاوں دریگاد میں سات نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ اسلام آباد کے علاقے دیلگم میں مقابلے میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کچدورا نامی گائوں میں ایک مقابلے میں تین قابض فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔