صحرا میں ہوا سے پانی بنانے والا آلہ تیار

Last Updated On 01 April,2018 05:57 pm

میسا چوسٹس: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا زبردست کارنامہ، صحرا کی ہوا سے پانی حاصل کرنے میں کامیاب، پینے کے قابل پانی کشید کرنے کے لیے آلہ تیار کرلیا۔

میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی میں ایک تحقیق کے دوران سائنس دان ایسا آلہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو صحرا کی خشک ہوا میں موجود نمی کی مدد سے پینے کے قابل پانی نکال سکتا ہے۔ ایری زونا کے ریگستان میں اس آلے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ اس آلہ کو ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی کی چھت پر لگایا گیا، جہاں میٹل آرگینک فریم ورک کے باعث ہوا سے پانی حاصل کیا گیا۔

اس آلے کی مدد سے حاصل ہونے والا پانی صحرائی سیاحوں کو گرم اور خشک موسم میں زندہ رکھنے کے لیے کافی ہوگا۔ ایک سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس آلے کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔