مظاہرین نے ''پولیس گردی بند کرو '' اور ''عوام کی طاقت '' کے نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف پر امن احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں متعدد قومیتوں کے لوگوں نے شرکت کی۔
دو سو کے لگ بھگ مظاہرین میں باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی میٹ بارنز بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس گردی بند کرو اور عوام کی طاقت جیسے نعرے درج تھے۔
بائیس سالہ سٹیفن کلارک کو اٹھارہ مارچ کی رات پولیس نے گولی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مسلح ہے جبکہ وہ نہتا تھا۔