مخدوش عمارت میں ہوٹل اور ہوسٹل قائم تھا، متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
اندور (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
میڈیا کے مطابق مخدوش عمارت میں ہوٹل اور ہوسٹل قائم تھا۔ رات گئے عمارت گر گئی اور متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ادارے اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اب تک ملبے سے دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ شو راج سنگھ چوہان نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔