افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری، پچیس افراد جاں بحق

Last Updated On 02 April,2018 04:55 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مدرسے پر افغان فضائیہ کی بمباری میں پچیس افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق بمباری کے وقت مدرسے میں دستار بندی کی تقریب جاری تھی لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ مدرسے میں طالبان جنگجوؤں کے اجتماع کی اطلاع تھی اس لیے نشانہ بنایا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ مدرسہ دشت ارچی میں واقع تھا جہاں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔