لیبیا: (ویب ڈیسک) باغیوں کی قید سے آزاد ہونے کے بعد لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی پراسرار روپوشی معمہ بن گئی۔
تقریبا ایک برس قبل باغیوں کی ابوبکر صدیق بریگیڈ نے سیف الاسلام کو اپنی قید سے آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے سیف الاسلام ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام ابھی تک زینتان ہی میں کسی مقام پر چھپے ہوئے ہیں جبکہ کئی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
لیبیا میں موجود حکام اور سفارت کاروں کے مطابق سیف ابھی تک زینتان میں ہی ہیں۔ لیکن کیا وہ ابھی تک قید ہیں؟ اس حوالے سے زینتان کا کوئی بھی شخص واضح جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 19 مارچ کو تیونس میں ایک شخص نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ وہ سیف الاسلام کا ترجمان ہے اور سیف الاسلام لیبیا کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
دوسری جانب ابوبکر الصدیق بریگیڈ نے اپنے فیس بک پر کہا ہے کہ ان کا سیف سے رابطہ ہوا ہے اور ان کے مطابق ان کا کوئی ترجمان نہیں ہے۔