لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں صدر بشار الاسد دفتر جاتے ہوئے نظر آتے ہیں، دمشق کی سڑکوں پر شہریوں نے بشار الاسد کے حق میں ریلی بھی نکالی۔
شام پر امریکی اتحادیوں کے میزائیل حملوں کے بعد عالمی منظر نامے میں افراتفری کا عالم ہے تاہم دمشق میں زندگی کی روز مرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ دمشق کی سڑکیں اتنی ہی مصروف ہیں جتنی عام طور پر ہوتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں صدر بشار الاسد کو اپنے دفتر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دمشق کی سڑکوں پر شہریوں نے صدر اسد کے حق میں ریلی بھی نکالی۔
دوسری جانب دوما میں بھی جشن منایا گیا جہاں باغی گروپ نے بشار الاسد کی فورسزکے ساتھ معاہدے کے بعد شہر خالی کر دیا ہے۔