امریکی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Last Updated On 17 April,2018 11:29 pm

فلاڈلفیا: (دنیا نیوز) امریکی ائیر لائن ساؤتھ ویسٹ کے طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی بنیادوں پر فلاڈلفیا ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ہوا باز کمپنی ساؤتھ ویسٹ ائیرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، حکام کے مطابق انجن میں خرابی کے باعث طیارے کو اتارا گیا۔ طیارے میں 143 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

ساؤتھ ویسٹ ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ نیو یارک سے ڈیلاس جارہا تھا۔ جب دوران پرواز اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور آکسیجن ماسک کھل گئے، جس کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔

حادثہ پیش آنے کے فورا بعد طیارے نے امریکی ائیر فورس کے اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس واقعے میں طیارے کے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔