سابق امریکی خاتون اول باربرا بش انتقال کرگئیں

Last Updated On 18 April,2018 12:18 pm

پھیپھڑوں اور دل کے مرض میں مبتلا تھیں، پہلی خاتون اول تھیں جنہوں نے شوہر اور بیٹے دونوں کی حلف صدارت کی تقریب دیکھی

واشنگٹن (دنیا نیوز ) سابق امریکی خاتون اول باربرابش بانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ سابق صدر بش سینئر کی بیوی اور بش جونیئرکی والدہ تھیں۔ باربرا بش پھیپھڑوں اور دل کے پرانے مرض میں مبتلا تھیں، وہ ہسپتال میں حالیہ عرصے کے دوران کئی بار داخل ہوئیں۔

انتقال سے دو روز قبل انہوں نے گھر والوں کے درمیان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ باربرا بش انیس سو نواسی سے انیس سو ترانوے کے دوران امریکی خاتون اول رہیں، وہ پہلی خاتون اول تھیں جنہوں نے شوہر اور بیٹے دونوں کی حلف صدارت کی تقریب دیکھی۔