بھارت کی کئی ریاستوں میں نقد رقم کی قلت دوسرے روز بھی جاری

Last Updated On 18 April,2018 04:59 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی کئی ریاستوں میں ہزاروں اے ٹی ایم بند پڑے ہیں، حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کا بینکنگ نظام تباہ کر دیا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق سب سے زیادہ مسئلہ کرناٹک، بہار، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور تیلنگانہ میں ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگ اس خدشے کے پیش نظر بھی پیسے نکال رہے ہیں کہ کہیں بعد میں نوٹوں کی قلت اور زیادہ سنگین صورت نہ اختیار کر لے۔ حکومت کا کہنا ہے بعض علاقوں میں کرنسی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے چھپائی اور سپلائی تیز کر دی گئی ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ صورتحال نے 2016 کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔