انگلینڈ میں بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

Last Updated On 04 May,2018 05:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے، چار ہزار پانچ سو سے زائد نشستوں کے لئے لیبر اور کنزرویٹو پارٹی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

انگلینڈ میں کل بلدیاتی انتخابات جنہیں لوکل کونسلز کہتے ہیں کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ سب سے بڑا معرکہ لندن میں ہو رہا ہے۔ ان انتخابات میں پہلی بار پانچ سو سے زائد پاکستانی نژاد افراد نے بھی حصہ لیا۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی ملک میں این ایچ ایس، سوشل کیئر اور ہاؤسنگ کی بہتری کے نعرے کیساتھ میدان میں اتری ہے، انہوں نے امید ظاہر کی عوام انکا ساتھ دیں گے۔