اسامہ کو پہچان کر 3 فٹ کے فاصلے سے سر پر گولی ماری، اہلکار امریکی بحریہ

Last Updated On 04 May,2018 06:40 pm

واشنگٹن(روزنامہ دنیا) القاعدہ تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قاتل امریکی بحریہ کے اہل کار روبرٹ اونیل نے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے 7برس پورے ہونے پر امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اونیل نے بتایا کہ اس نے بن لادن کو پہچان کر اس کے سر میں 3فٹ کے فاصلے سے سرپر گولی ماری۔ اونیل کے مطابق آپریشن کے دوران یہ احساس مسلسل ساتھ رہا کہ بن لادن کا گھر کسی بھی لمحے دھماکے سے تباہ ہو جائے گا اور وہ سب زندہ نکلنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔