نریندر مودی پر عوام کے 19 لاکھ کروڑ روپے لوٹنے کا الزام

Last Updated On 15 May,2018 05:57 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شردیادو کا مودی پرعوامی رقم لوٹنے کا الزام، کہا کہ مودی سرکارنے پٹرول، ڈیزل پر ٹیکس سے رقم کمائی اور عوام کے کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کے ذریعے ملک کے عوام سے 19لاکھ کروڑ روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔ شرد یادو نے کہا کہ مودی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے، اس وقت سے خام تیل کی قیمتوں میں آنیوالی کمی کا فائدہ عوام کے بجائے اپنی جھولی میں بھرنے لگی ہے۔مختلف قسم کے ٹیکس نافذ کرکے 19لاکھ کروڑ روپے کما لیے اور اس کا کچھ حصہ ریاستی حکومتوں کو فراہم کیا تاکہ وہ خاموش رہیں۔

انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں کے ذریعے مرکزی حکومت نے 11.48لاکھ کروڑ روپے اور ریاستوں نے 8.13لاکھ کروڑ روپے کمائےہیں۔