کولمبیا (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ڈیم کی دیوار ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے کائوکا کے کنارے بنے ڈیم میں اتانگو ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، حکام نے دریا کے کنارے آبد پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔
اتانگو ڈیم کی تعمیر ابھی جاری ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ ملک کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا۔