ہوائی :آتش فشاں سے بہنے والا لاوا سمندر کی جانب بڑھنے لگا

Last Updated On 20 May,2018 02:00 pm

لاہور (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست ہوائی میں پھٹنے والے آتش فشاں کیلوا سے بہنے والا لاوا سمندر کی جانب بڑھنے لگا۔ مئی کے پہلے ہفتے سے متحرک آتش فشاں کیلوا سے بہنے والے لاوا نے آبادیوں کو نقصان پہنچانے اور وسیع علاقے میں پھیلنے کے بعد سمندر کی جانب بڑھنے لگا۔

ماہرین کے مطابق لاوا بگ آئی لینڈ کے ساحل کے ساتھ چلنے والے ہائی وے سے ہوتا ہوا سمندر میں جا گرے گا اور لاوا کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ چند گھنٹوں میں سمندر تک پہنچ جائے گا۔