لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی شہزادی کی فیشن میگزین کے سرورق پر تصویر پر ملک میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔
رسالے ووگVogue کے سعودی عرب کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی تصویر میں شہزادی ہیفا سفید لباس میں، اونچی ایڑی کے جوتے پہنے ایک کنورٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا چہرہ کھلا ہے، اس رسالے کو سعودی عرب کی خواتین کےنام کیا گیا اوراس میں ولی عہدمحمد بن سلمان کی اصلاحات کو سراہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادی ہیفاشاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی ہیں جنھوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی لگائی تھی۔