تہران(آن لائن)ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں ایران کےخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، اکثریت ممالک ہمارے عزم کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کا موقف صحیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ آج ہماری حکومت کے سامنے ایک ایسی حکومت ہے جو اپنی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔