سپین کے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

Last Updated On 01 June,2018 06:52 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، سات سال بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا، راجوئے کی پارٹی پر انتخابی مہم کے لیے سرکاری فنڈ کے استعمال کا الزام تھا۔

جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں 180 ووٹ پڑے جبکہ تحریک کی کامیابی کے لیے176 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ 169 اراکین نے تحریک کی مخالفت کی۔ ماریانے راجوئے دو ہزار گیارہ میں اسپین کے وزیر اعظم بنے تھے اور وہ اسپین کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔