فیشن میگزین کا سعودی شہزادی کی تصویر شائع کرنے کے فیصلے کا دفاع

Last Updated On 02 June,2018 03:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیشن میگزین نے اپنے جون کے شمارے کے سرورق پر سعودی شہزادی ہیفا بنت السعود کی تصویر شائع کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

ووگ رسالے کے مشرق وسطیٰ کے ایڈیشن کے سرورق پر شہزادی ہیفا بنت السعود کو ایک گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دکھایا گیا ہے، ووگ نے شہزادی کی تصویر شائع کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہےکہ میگزین ایسے معاملات کو اجاگر کرتا ہے جن کا تعلق عرب خواتین سے ہےاور شہزادی ہیفا کے ذریعے یہ پیغام دور تک جائے گا۔ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر ایک عرصے سے عائد پابندی 24 جون کو اٹھنے والی ہے۔