افغانستان میں علمائےکرام کے اجلاس میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق

Last Updated On 04 June,2018 04:35 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے لیے علماء کے اجلاس کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں چودہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

کابل میں مذہبی شخصیات کا اجلاس جاری تھا جس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد علماء شریک تھے۔ کابل پولیس کے مطابق لوئیہ جرگہ سے علماء واپس جارہے تھے کہ دھماکا ہو گیا جس میں چودہ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔