ترکی میں کشتی حادثہ، بچوں سمیت 9 تارکین وطن ہلاک

Last Updated On 03 June,2018 09:52 pm

انطالیہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں کشتی ڈوب جانے سے 6 بچوں سمیت 9 تارکینِ وطن ہلاک، کشتی میں 16 افراد سوار تھے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کی ایک کشتی بحر متوسط میں ڈوب گئی، اس پر 16 افراد سوار تھے۔ امدادی کارکنان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے5 افراد کو ڈوبنے بچا لیا، جبکہ 6 بچوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں ایک شخص لاپتا ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے۔ جس جگہ کشتی کو حادثہ پیش آیا، اس کے نزدیک یونان کا جزیرہ کاسٹیلوریزو واقع ہے۔