ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی امام کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مقامی سطح پر شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، تاہم وہ ابھی اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی امام کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یکم شوال المکرم 1439ھ 16 جون بروز ہفتہ کے روز ہو گئی۔ لیکن بعد ازاں ایک بیان میں کہا گیا کہ اب ملک بھر سے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے شہادتیں حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا عید جمعہ کو ہو گی یا ہفتہ کے روز منائی جائے گی۔