نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک گھر سے 11 لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے تمام افراد کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں، جو دارالحکومت کے نواحی گاؤں بریری کے ایک گھر سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے 11 میں سے 10 افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ان کی لاشیں چھت سے لٹکی ہوئی تھیں۔ ایک 70 سالہ خاتون کی لاش فرش پر پڑی تھی، مرنے والوں میں 4 مرد اور 7 خواتین ہیں۔ لاشوں پر کسی گولی کا کوئی نشان نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے قتل کا محرک تاحال سامنے نہیں آیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔