ملتان :پریس کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

Last Updated On 30 June,2018 11:29 pm

ملتان (دنیا نیوز ) ملتان میں معصوم شاہ روڈ پر واقع پرنٹنگ پریس کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لاکھوں مالیت کے کیمیکلز جل کر خاکستر ہوگئے، ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ملتان کے علاقے معصوم شاہ روڈ پر واقع پرنٹنگ پریس کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے 6 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے جنہوں نے کوشش کے بعد ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کے باعث گودام میں موجود پرنٹنگ پریس میں استعمال ہونے والا لاکھوں مالیت کا کیمیکل جل گیا اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔