لاہور پولیس لاوارث لاشوں کی تدفین اور شناخت کا میکنزم نہ بنا سکی

Last Updated On 28 June,2018 05:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) صوبائی دارالحکومت پنجاب میں پولیس لاوارث لاشوں کی تدفین اور شناخت کا میکنزم نہ بنا سکی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس لاوارث لاشوں کی تدفین اور شناخت کا میکنزم نہ بنا سکی، ڈیڈ ہاؤسز میں پڑی 27 لاوارث لاشوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملنے والی لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیے ویب سائٹ کا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا۔ جناح ہسپتال میں پڑی ہوئی 8 اور میو ہسپتال میں 19 لاوارث لاشوں کی وجہ سے جگہ کم پڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر موجود عملے کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دریں اثنا اگر پولیس اہلکار لاوارث لاش لے کر جاتا ہے تو اس کو میت کی تدفین کے لیے 1500 روپے اپنی جیب سے دینے پڑتے ہیں اس لیے وہ ان کو لانے سے قاصرہوتے ہیں۔