بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 48 افراد ہلاک

Last Updated On 02 July,2018 04:51 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اٹھائیس سیٹوں والی بس میں پچاس افراد سوار تھے، بس پیپلی۔بوہن موٹر وے پر دو سو میٹر گہری کھائی میں گری، پینتالیس افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ روات نے مرنے والوں کے ورثا کے لئے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔