سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں میراتھن ریس کا دلچسپ مقابلہ کینیا کے کینیتھ نے جیت لیا، خواتین کی کیٹیگری میں ان ہی کی ہم وطن روتھ کامیاب رہیں۔
آسٹریلیا میں میراتھن ریس کا میلہ، دنیا بھر سے ماہر رنرز نے شرکت کی۔ طویل ٹریک ایتھلٹس کے جذبے کو کم نہ کر سکا، فنش لائن کم ترین وقت میں عبور کرنے کیلئے شرکاء نے خوب جان لگائی۔ مردوں کی ریس دلچسپ مقابلے کے بعد کینیا کے کینیتھ مونگارا نے جیتی جبکہ خواتین کیٹیگری میں کینیا کی ہی روتھ نے میدان مارا۔