شامی شہر 'درعا' میں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے

Last Updated On 01 July,2018 05:56 pm

شام: (دنیا نیوز) شامی شہر "درعا" میں شدید لڑائی کے بعد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ اردن کی ثالثی میں جنگجو بشار الاسد حکومت کے ساتھ صلح کرنے پر رضامند ہوگئے۔ باغیوں کے زیر قبضہ دیگر علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

شامی حکومت کی باغیوں کے خلاف ایک اور اہم کامیابی، کئی دنوں کی شدید لڑائی کے بعد جنوبی شہر "درعا" میں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ اردن کی ثالثی میں متعدد جنگجو گروپوں نے بشار الاسد حکومت کے ساتھ صلح پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم شہر کے مضافات میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کرنے والے جنگجووں کے خلاف اب بھی لڑائی جاری ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے مطابق تازہ کارروائیوں کے باعث مزید 1 لاکھ 60 ہزار افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اردن نے مزید مہاجرین کو پناہ دینے سے معذرت کر لی ہے۔ جہاں پہلے سے ہی 13 لاکھ شامی پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں۔