دمشق: (دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آٹھ سال سے خانہ جنگی کےشکار ملک شام میں پھولوں کی بہار آ گئی۔ دارالحکومت دمشق میں پھولوں کی نمائش ہوئی جس میں جاپان، بلغاریہ، ہالینڈ، ایران اور عراق سے منگوائے پھول رکھے گئے۔ نمائش میں نہ صرف پھول بلکہ مختلف اقسام کے سجاوٹ والے پودے بھی رکھے گئے ہیں۔ پھولوں کی یہ نمائش ایک ماہ تک جاری رہے گی۔