دمشق: (دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں فوج اور شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں میں شدید لڑائی جاری ہے اور 10 روز سے جاری آپریشن میں فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق سرکاری فوج کی برتری کے باوجود شدید لڑائی جاری ہے، دس روز سے جاری آپریشن میں سرکاری فوج کے زمینی دستوں کے علاوہ فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے جس میں فوج تباہ شدہ ریلوے اسٹیشن کو بطور بنکر استعمال کر رہی ہے۔ شام کے وسیع علاقوں پر قابض داعش کو گزشتہ ایک برس سے شامی ،ایرانی اور روسی افواج کے مشترکہ آپریشن میں بہت سے علاقوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔