لاہور: (دنیا نیوز) شامی فوج کی بڑی کامیابی، اردن کی سرحد سے متصل اور پانچ سال سے باغیوں کے قبضے میں رہنے والےسارے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا، اردن اور شام کے درمیان انٹری پوائنٹ پر شام کا پرچم لہرا دیا گیا۔
شامی فوج کی اہم کامیابی، اردن کی سرحد کے قریبی علاقے کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا۔ پانچ سال سے باغیوں کے قبضے میں رہنے والے اس علاقے میں گزشتہ روز روس کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد باغی ہتھیار ڈالنے پر رضا مند ہو گئے۔ جس کے بعد اردن اور شام کے درمیان انٹری پوائنٹ پر شام کا پرچم لہرا دیا گیا، صدر بشارالاسد اپنے اتحادیوں کی مدد سے شام کا بڑا علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، مگر ابھی بھی ملک کے کچھ حصے پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔