ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل

Last Updated On 08 July,2018 06:43 pm

لندن: (دنیا نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل، رافیل نڈال اور نواک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، عالمی نمبر ون سیمونا ہالپ ہار گئیں۔

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں لندن کے گراس کورٹس پر کھلاڑیوں کی مہارت کا چرچا، رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے ایلکس کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ سربیا کے نواک جوکووچ نے انگلینڈ کے کائل ایڈمنڈ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ تائیوان کی سو۔وائی نے عالمی نمبر ون رومانیہ کی سیمونا ہالپ کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ جاپان کی ناؤموئی اوساکو ہرا کر جرمنی کی اینجلق کربر کا سفر جاری ہے۔