تھائی لینڈ :بچوں کو غاروں سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع

Last Updated On 08 July,2018 07:20 pm

بنکاک (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا، ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گیارہ گھنٹے بعد پہلے بچے کو باہر لائے جانے کی توقع ہے۔

تھائی لینڈ میں حکام نے فیصلہ کر لیا، چیانگ رائی کی پہاڑیوں کی ایک غار میں 23 جون سے پھنسے بچوں کو بچانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ نرونگسک اوسوٹناکورن نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن میں تیرہ غیرملکی اور پانچ تھائی بحریہ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی پہلے بچے کے تقریباً گیارہ گھنٹے بعد باہر آنے کی توقع ہے۔

بچوں کی فٹبال ٹیم کے بارہ ارکان اور ان کا کوچ پریکٹس کے بعد غار کی سیر کو گئے اور بارش کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے سے پھنس گئے۔