اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر رضامند

Last Updated On 21 July,2018 09:10 pm

بیت المقدس: (دنیا نیوز) مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو گئے، حالیہ کشیدگی کے بعد صہیونی فورسز نے آج بھی حماس کے اڑسٹھ ٹھکانوں پر بمباری کی، ساٹھ عمارتیں اور تنصیبات تباہ کر دیں۔

اسرائیل اور حماس مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر رضا مند ہو گئے۔ دوسری جانب صہیونی فورسز کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری سے ساٹھ تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

گزشتہ رات صہیونی فورسز نے ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں دس افراد شہید اور ایک سو بیس زخمی ہوگئے تھے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 140 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔