لاہور: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان، آیت اللہ علی خامنائی نے ایرانی تیل کی فروخت روکنے پر خطے کے تمام ممالک کے تیل کی درآمدات بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
آیت اللہ علی خامنائی نے ایرانی تیل کی فروخت بند کی صورت میں خطے کے تمام ممالک کے تیل کی درآمدات روکنے کی دھمکی دے دی، سپریم لیڈر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس سے تیل کی تمام ترسیل کو روک کر آبنائے ہرمز کو بند کر دیں گے۔
اس سے پہلے امریکا نے اتحادیوں کو ایرانی تیل استعمال کرنے پر نومبر سے پابندیوں کے اطلاق کی دھمکی دی تھی۔